Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : پیٹرول ٹینکر میں آتشزدگی ، تین گاڑیاں تباہ

امدادی کارروائیوں میں پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا(فوٹو شہری دفاع)
ریاض شہر میں رنگ روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والے پیٹرول ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ٹینکر میں آتشزدگی سے سڑک پر موجود تین گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
عاجل نیوز نے ریجنل شہری دفاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ریاض شہر میں مغربی سمت کی رنگ روڈ پر پیٹرول سے بھرے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس سے ٹینکر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ فائر فائٹرز کی متعددد ٹیموں نے بروقت مختلف کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

ٹینکر کے الٹ جانے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی(فوٹو، شہری دفاع )

شہری دفاع کے یونٹس کے ساتھ پولیس اور دیگر اداروں کی امدادی ٹیمیں بھی شامل تھیں جنہوں نے متاثرہ مقام کو بلاک کرکے ٹریفک کے لیے متبادل روٹ کا انتظام کیا ۔
 فائرفائٹر کے مخصوص یونٹس نے پیٹرول ٹینکر میں لگنے والی آگ کو بجھانے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے مخصوص فوم کا اسپرے کیا جس کا مقصد آتش گیر مادے کو ٹھنڈا کرنا اور اسے پھیلنے سے روکنا تھا۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد علاقے کو متعلقہ ادارے کی ٹیم کے حوالے کردیا جو حادثے کی تحقیقات کررہی ہیں۔

شیئر: