Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا تاریخی ’ریڈ سی میوزیم ‘ مکمل ، 6 دسمبر کو افتتاح

میوزیم میں ایک ہزار سے زائد قدیم ثقافتی اشیا رکھی گئی ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
میوزیم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدہ کے مرکزی تاریخی علاقے میں ’ریڈ سی میوزیم ‘ کا افتتاح 6 دسمبر 2025 کو کیا جائے گا۔
جدہ شہر کے پرانے تاریخی علاقے ’البلد‘ کے قدیم مقامات  اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ’یونیسکو‘ کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں ۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزیر ثقافت اور میوزیم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود کا کہنا تھا کہ ’ریڈ سی میوزیم مملکت کے ویژن 2030 سے مطابقت رکھتا ہے جو ہمارے قومی ورثے کے تحفظ اور ثقافت ، فنون و تعلیم کے ذریعے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہوئے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

’باب النبط‘ جدہ کا دروازہ مانا جاتا تھا جہاں حجاج کے قافلوں کی آمد ہوتی تھی(فوٹو،ایکس)

بحرالاحمر میوزیز جدہ کے قدیم علاقے ’باب النبط‘ میں بنایا گیا ہے جو کسی زمانے میں بندرگاہ کااہم حصہ مانا جاتا تھا جہاں عازمین بحری جہازوں سے دنیا کے مختلف ممالک سے جدہ پہنچا کرتے تھے۔
میوزیم کو جدید انداز میں اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ اس کی قدیمی ساخت اورشناخت برقرار رہے جو جدہ کا دروازے کے طورپر عہدِ رفتہ میں مشہور تھی۔
میوزیم میں ایک ہزار سے زائد آثار قدیمہ موجود ہیں جنہیں 23 ہالوں میں اس طرح رکھا گیا ہے کہ ان کے بارے میں مکمل تفصیلات سے زائرین آگاہ ہو سکیں۔  

شیئر: