العلا کی قدیم بستی ’ہماری یادوں کا مقام‘ پروگرام کا افتتاح
العلا کی قدیم بستی کو اسی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے(فوٹو ، ایس پی اے)
العلا رائل کمیشن نے شیخ ابراہیم بن محمد آل خلیفہ مرکز برائے ثقافت و ریسرچ کے تعاون سے ’ہماری یادوں کا مقام‘ کے عنوان سے پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔
سعودی خبررساں ’ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق منصوبہ مقامی باشندوں کی اجتماعی یادداشت کو تازہ کرتے ہوئے روایتی فنِ تعمیر کے جمالیاتی پہلووں کو جدید انداز میں اجاگر کرتا ہے۔
مذکورہ منصوبہ سال 2023 میں طے پانے والی ایک مفاہمتی یادداشت کا نتیجہ اوردونوں اداروں کے درمیان ادارہ جاتی شراکت کا پہلا عملی اقدام ہے جس کا مقصد ثقافت اور تخلیقی شعبوں میں موثر تعاون کو فروغ دینا بھی ہے۔
منصوبے کے تحت العلا شہر کی پرانی اورعہدِ رفتہ کی یادوں کو عصرِ حاضر کی روشنی میں دکھایا جائے گا جس سے ماضی کی ثقافت نمایاں ہو گی۔
پرانی یادوں کو یکجا کرنے اور انہیں زائرین کے سامنے لانے کےلیے اسی طرز کے مقامات اور مکانات تیار کیے گئے ہیں جن سے ماضی کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔