سعودی وزیر خارجہ کی جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت
اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ گروپ 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں جانے والے سعودی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کررہے ہیں ۔
سعودی وفد میں وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور نائب وزیر خزانہ عبدالمحسن بن سعد الخلف بھی شامل ہیں۔
سربراہی اجلاس میں مختلف موضوعات بحث کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جن میں نمایاں ترین عالمی اقتصادی اور ترقیاتی چیلنجز اورانکا حل شامل ہے۔
دیگر موضوعات میں جغرافیائی سیاسی بحران، اقتصادی ترقی ، قرضوں سے خلاصی ، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جامع اور پائیدار حل تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔