Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مکہ تجمعنا‘ دس روزہ فیسٹول میں گھریلو دستکاری اور ثقافت کے ساتھ تفریحی پروگرام

مکہ کے پرانے طرز کے رہائشی محلے کی بھی عکاسی کی جائے گی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ومشاعرمقدسہ رائل کمیشن کی زیرنگرانی ’مکہ تجمعنا‘ کے عنوان سے دس روزہ ثقافتی وتفریحی فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فیسٹول کا آغاز اتوار5 مارچ سے ہوگا جس میں علاقائی ثقافت اورگھریلوصنعت کو اجاگرکیا جائے گا۔ 
مکہ تجمعنا  (مکہ ہمیں اکھٹا کرتا ہے)  کے عنوان سے شروع ہونے والے  فیسٹول میں 30 اقسام کی گھریلو صنعت کی نمائش کی جائے گی۔  
مکہ مکرمہ کی ثقافت کی عکاس کرتے ہوئے دستکاری کی صنعت اورعلاقائی اشیائے کے علاوہ خورونوش کے اسٹالزبھی  لگائے جائیں گے۔ 
عہد قدیم کی طرز رہائش کواجاگرکرتے ہوئے پرانے طرز کے رہائشی محلے کی بھی عکاسی کی جائے گی جسے ’حارہ الطیبین‘ کا عنوان دیا گیاہے۔ 
بچوں کےلیے مخصوص کارنربھی بنایا گیا ہے جہاں بچوں کی تفریح کےلیےکارٹون فلمیں اورتفریحی اسٹیج شوز کے علاوہ فیس پینٹنگ اورالیکٹرانک گیمز بھی ہیں۔ 
ں بچوں کے لیے تفریح  کے اہتمام  کے ساتھ  بڑوں کی تفریح کےلیے بھی مواقع فراہم کیے گئے ہیں جن میں گولف، ہاکی ، ٹیبل ٹینس ، دیوار پرچڑھنے کے علاوہ دیگرسرگرمیاں شامل ہیں۔ 
رائل کمیشن کے سی ای او صالح ابراھیم الرشید نے بتایا کہ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد اہل مکہ کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔
فیسٹول میں ہرطبقہ زندگی اورعمر کے افراد کے لیے تفریح کا سامان مہیا کیا گیا ہے۔ 

شیئر: