Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمر اکمل  کے ہر چوکے نے یاد دلایا کہ وہ کیا ہو سکتے تھے‘

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر اکمل نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو وکٹوں سے ہرا دیا۔
میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر اکمل نے عمدہ بیٹنگ کی۔
عمر اکمل نے اپنی شاندار اننگز میں 14 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اہم کیمیو اننگز کھیلی۔
دائیں ہاتھ کے بیٹر جب کریز پر آئے تو تب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 16.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز تھے تاہم ان کی برق رفتار اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کو 180 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے عمر اکمل کا یہ 21واں میچ تھا۔ انہوں نے فرنچائز کی 21 میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 479 رنز بنائے ہیں جس میں تین نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔
رواں سیزن میں عمر اکمل کی یہ پہلی بڑی اننگز ہے جس کے بعد وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی موضوع بحث ہیں۔
ارحم ان کے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’عمر اکمل کے ہر چوکے نے یاد دلایا کہ وہ کیا ہو سکتے تھے۔ اپنی قابلیت ضائع کر بیٹھے اور اس کے وہ خود ہی ذمہ دار ہیں۔‘
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’عمر اکمل آگ برساتے ہوئے باہر آئے۔‘
نکھل نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب کے پاس عمر اکمل کی خاص اننگز دیکھنے کا بہت وقت ہے۔ یہ کہانی کچھ اور ہو سکتی تھی۔ وہ جارحانہ کھیل رہے ہیں اور کسی کو کوئی حیرانی نہیں ہے۔‘
 
https://twitter.com/CricCrazyNIKS/status/1632403514415779841
تحسین قاسم نے پرجوش انداز میں ٹویٹ کی کہ ’عمر اکمل کا طوفان ابھی ابھی پنڈی سٹیڈیم سے ٹکرا گیا ہے۔ وہ مزے سے چھکے مار رہے ہیں۔‘
 
ابو بکر تارڑ نے بھی ماضی کو یاد کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’بچے اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ آپ کو بھی یقین بھی نہیں آئے گا کہ عمر اکمل کیا چیز تھا۔‘
ٹوئٹر ہینڈل کرکٹ پاکستان نے لکھا کہ ’آپ سب نے انہیں مِس کیا تھا؟ وہ اب واپس آ گیا ہے۔

شیئر: