Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر کو سونے کے نرخوں میں معمولی کمی

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت پیر کو 195.59 ریال رہی ( فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 6 مارچ 2023 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 195.59 ریال رہی جو اتوار کو کاروبار کے اختتام پر 195.80 ریال میں دستیاب تھا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 223.53 ریال، 22 قیراط 204.90 اور18 قیراط 167.65 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ 
مملکت میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,877.64 ریال، 22 قیراط کی گنی 1,967.05 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,145.87 میں دستیاب رہی۔

شیئر: