Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے والوں کی سہولت کےلیے 100 ڈاکٹروں کا انتظام

مسجد الحرام میں شاہ فہد والی توسیع کے تہ خانے میں اعتکاف کے انتظامات ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں رمضان کے دوران اعتکاف کرنے والوں کی سہولت کےلیے 100 ڈاکٹروں کا انتظام کیا ہے۔
طبی عملہ 24 گھنٹے اعتکاف کرنے والوں کی صحت وسلامتی کے حوالے سے اپنی خدمات فراہم کرے گا۔
عاجل ویب کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے اعتکاف کرنے والوں کے لیے 70 آن لائن سروسز اور نو سمارٹ ہیلتھ  ایپس کا انتظام کیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ رمضان کے دوران روزانہ پانچ لاکھ لٹر آب زم زم فراہم کرے گی۔ زم زم کے کولر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جگہ جگہ رکھے جائیں گے، سبیلیں بھی ہوں گی۔
مسجد الحرام میں روبوٹ بھی زائرین کی خدمت پر مامور ہوں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’زائرین خصوصا اعتکاف کرنے والوں کو مذہبی استفسارات کے جواب فراہم کرنے کے لیے ایپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے‘۔
 اعتکاف کرنے والوں کے لیے مسجد الحرام میں تہ خانے میں اعتکاف کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ شاہ فہد والی توسیع کے تہ خانے میں اعتکاف کے انتظامات ہیں۔

شیئر: