Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور یمنی صدر کی ملاقات، یمن میں پیش رفت پر تبادلہ خیال

یمنی حکومت اور عوام کےلیے مملکت کی مسلسل سپورٹ کا اعادہ کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کی شب ریاض کے قصر الیمامہ میں یمنی صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی اور صدارتی کونسل کے ارکان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران یمن میں  پیش رفت کا جائزہ، یمنی حکومت، کونسل اور عوام کےلیے سعودی عرب کی مسلسل سپورٹ کا اعادہ کیا گیا ہے۔
فریقین نے یمن میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے حصول کےلیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یمن میں ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی سپورٹ کرنے کی ضرووت کا بھی اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل انٹیلی جینس خالد الحمیدان اور یمن میں سعودی سفیر محمد الجابر بھی موجود تھے۔

شیئر: