Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے (فوٹو: کے پی پولیس)
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری کے دوران دہشت گردوں نے مردم شماری عملے پر فائرنگ کی، فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مردم شماری  ٹیم بدھ کی دوپہر گرہ مستان کے علاقے میں اپنی ڈیوٹی نبھا رہی تھی کہ اس دوران دہشت گردوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ سے  اے ایس آئی حیات اور سپاہی گل فراز گولی لگنے سے زخمی ہوئے، تاہم بعد  میں گل فراز  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔  اس واقعے میں ٹیم کے دیگر افراد محفوظ رہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
فائرنگ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل گل فراز کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

شیئر: