Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سونا اور ہیرے‘، دنیا کے مہنگے ترین موبائل فونز کی قیمت کیا ہے؟

فالکن سپر نووا آئی فون سکس پِنک دنیا کا سب سے مہنگا موبائل ہے (فوٹو: ایپل)
عام طور پر موبائل خریدتے وقت ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا فون لیا جائے جو جیب پر زیادہ بھاری نہ ہو۔ ان کے بارے میں رپورٹس چھپتی رہتی ہیں اور انٹرنیٹ پر بھی فوراً تفصیلات مل جاتی ہیں لیکن کچھ موبائل فون ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں ہوتیں۔ یہ وہ سیٹس ہوتے ہیں جن کو خدیدنے والوں کی خواہش ہوتی ہے کہ کاش وہ مزید مہنگے ہوتے اور آج انہی کی بات ہو گی۔
عربی میگزین الرجل کی رپورٹ میں ایسے بیش قیمت اور پرتعیش موبائل فونز کے بارے میں بتایا گیا ہے جو سونے سے بنے ہیں اور ان میں ہیرے بھی جڑے ہیں۔ یہ موبائل کن کمپنیز کے ہیں اور ان کی قیمت کیا ہے اس بارے میں بھی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

فالکن سپر نووا آئی فون سکس پِنک

یہ دنیا کا سب سے مہنگا موبائل فون ہے جس کی قیمت چار کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہے۔ یہ ایپل نے 2004 میں متعارف کرایا تھا یہ مکمل طور پر سونے کا بنا ہوا ہے اور اس کی پشت پر گلابی رنگ کا بڑا ہیرا بھی جڑا ہوا ہے۔

 


فالکن سپر نووا آئی فون سکس پِنک کی قیمت چار کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہے (فوٹو: ایپل)

یہ اینٹی انٹرورژن ٹیکنالوجی کے فیچرز رکھتا ہے جس کی بدولت اس کے مالک کی فون میں رکھی گئی معلومات تک پہنچنا ناممکن ہے۔
یہ موبائل فون دنیا میں بہت کم لوگوں کے پاس ہے جن میں ایک کا تعلق انڈیا سے ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی ہیں۔
اگرچہ یہ سب سے زیادہ مہنگا فون ہے تاہم اس کے بعد آنے والے کئی دیگر بیش قیمت موبائل بھی اپنے اندر بہت سی خصوصیات رکھتے ہیں اور اس سے ڈیزائن میں بھی بڑھ کر ہیں۔

سٹوارٹ ہیوز ایس ایلیٹ گولڈ


سٹوارٹ ہیوز ایس ایلیٹ گولڈ کی تیاری میں میں سونے کے علاوہ ہیرے بھی استعمال کیے گئے ہیں (فوٹو: سیٹوارٹ)

یہ بھی ایپل کمپنی کا بنا فون ہے اور دنیا کا دوسرا مہنگا ترین فون ہے اور اس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ ڈالر ہے۔
اس کا ڈٰیزان برطانوی ڈیزائنر سٹوارٹ ہیورز نے بنایا تھا جو کہ امیر خاندانوں میں بہت مقبول ہے۔ یہ بھی سونے سے بنا ہوا ہے جبکہ اس میں 53 چھوٹے بھی استعمال کیے گئے ہیں اور ہوم بٹن بھی سنگل کٹ آٹھ اعشاریہ چھ کیرٹ ہیرے کا بنا ہے جبکہ یہ فون خریدنے والوں کو سات اعشاریہ کیرٹ کا ایک ہیرا بھی دیا جاتا ہے۔
اس فون کا ڈبہ بھی بڑا منفرد ہے جو ڈائنوسارز کی پالش شدہ ہڈیوں سے بنایا گیا ہے۔

ڈائمنڈ روز ایڈیشن


ڈائمنڈ روز ایڈیشن ڈیزائن سٹیوارٹ ہیوز نے بنایا تھا (فوٹو: سٹیوارٹ)

یہ بھی آئی فون ہے اور اس کا ڈیزائن بھی سٹیوارٹ ہیوز بھی بنایا تھا۔ یہ بھی دنیا کے مہنگے ترین فونز میں شمار ہوتا ہے۔
یہ فون خالص سونے سے بنا ہے اور اس میں پانچ سو قیراط کے ہیرے بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ ایپل کا لوگو بھی چھوٹے چھوٹے 53 ہیروں سے بنایا گیا ہے۔ اس کا ہوم بٹن بھی ہیرے کا بنا ہوا ہے۔
اس ورژن کے ابھی تک صرف دو فون تیار کیے گئے ہیں اور اس کی قیمت 80 لاکھ ڈالر ہے۔

سپریم جی ایس ایس گولڈ سٹرائیکر


سپریم جی ایس ایس گولڈ سٹرائیکر کا ہوم بٹن ہیرے کا ہے (فوٹو: الرجل)

یہ بیش قیمت فون بھی ایپل کمپنی کا بنایا ہوا ہے اور کو بھی سٹیوارٹ ہیوز نے ڈیزائن کیا۔ اس کی تیاری میں 271 گرام اور 22 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے فریم میں 136 ہیرے جڑے ہیں اور پشت پر ایپل کا لوگوں بھی ہیروں سے بنایا گیا ہے۔ سپریم جی ایس سٹرائیکر کی قیمت تقریباً 32 لاکھ امریکی ڈالر ہے اور یہ گرینائٹ سے بنے باکس میں آتا ہے۔

کنگز بٹن جی تھری


کنگز بٹن جی تھری ایپل کمپنی کا موبائل ہے (فوٹو: ایپل)

یہ بھی دنیا کے مہنگے ترین موبائل میں سے ایک ہے اور ایپل کمپنی کا ہی بنا ہوا ہے۔ یہ 2009 میں پہلی بار تیار کیا گیا تھا اس کا ڈیزائن اسٹریا کے ڈیزائنر پیٹر ایلیسن نے بنایا اس میں 18 قیراط سونا استعال کیا گیا ہے جبکہ اس میں 138 ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔
اس فون کی سب سے اہم بات چھ اعشاریہ چھ کیرٹ کا سنگل کٹ آؤٹ ہیرا ہے جس کو ہوم بٹن کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
اس کو اب تک بنائے گئے مہنگے ترین موبائل میں سے سب سے زیادہ دلکش سمجھا جاتا ہے اور یہ بیش قیمت اور خوبصورت چیزیں رکھنے کے دلدادہ لوگوں میں بہت مقبول ہے۔

ڈائمنڈ کرپٹو سمارٹ فون


ڈائمنڈ کرپٹو سمارٹ فون پر بنا کمپنی کا لوگو اور ہوم بٹنے سونے کا ہے (فوٹو: کرپٹو سمارٹ)

یہ بھی دنیا کے بیش قمیت موبائلز کی فہرست میں شامل ہے اس کا ڈیزائن 2006 میں الائیسن نے تیار کیا تھا جبکہ جے ایس  سی انکارٹ کمپنی یہ فون بنا رہی ہے۔
اس فون کا زیادہ تر حصہ ٹھوس پلاٹینم سے بنا ہے جبکہ موبائل پر بنا کمپنی کا لوگو اور ہوم بٹن سونے کا بنا ہوا ہے۔
اس میں 50 ہیرے بھی استعمال کیے گئے ہیں جن میں 10 وہ نیلے ہیرے بھی شامل ہیں جو دنیا میں بہت کمیاب ہیں جبکہ اس میں کچھ نایاب لکڑی بھی استعمال کی گئی ہے۔
خوبصورتی کے علاوہ بھی یہ فون سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی فیچرز رکھتا ہے اور مالک کی معلومات کو مکمل طور پر محفوظ رکھتا ہے۔
ڈائمنڈ کرپٹو سمارٹ فون کی قیمت 13 لاکھ ڈالر ہے۔

گریسو لکسر لاس ویگاس جیک پاٹ


دنیا میں گریسو لکسر لاس ویگاس جیک پاٹ کے صرف چند موبائل موجود ہیں (فوٹو: الرجل)

یہ بھی لگژری موبائلز میں شمار ہوتا ہے اس کا پہلا فون 2010 میں سامنے آیا تھا اور آج تک اس کے صرف چند ہی سیٹ بنے ہیں جو دنیا میں دولت مند افراد کے پاس ہیں اس کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے۔ اس میں 180 گرام سونے کے لیے کالے ہیرے بھی استعمال کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک 45 اعشاریہ پانچ کیرٹ کا ہے۔
اس کا پچھلا پینل ایک قیمتی لکڑی سے بنایا گیا ہے جبکہ اس کا ہر بٹن 32 کیرٹ نیلم پتھر سے بنی ہے۔

گولڈ وشن ریوولوشن


گولڈ وشن ریوولوشن کے صرف 32 موبائل بنائے گئے (فوٹو: گولڈ وش)

یہ بھی مشہور کمپنی گولڈ وش کا بنایا ہوا سیٹ ہے۔ اس کے اب تک صرف 32 سیٹ بنائے گئے ہیں اور اس کی قیمت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر ہے۔
اس میں بھی سونا اور ہیرے استعمال کیے گئے ہیں اور یہ نیلم سے بنے باکس میں آتا ہے۔
اس میں فریڈرک جووینوٹ کی ایک الگ نہ ہونے والی گھڑی بھی موجود ہے۔

ورٹو سگنیچر کوبرا


ورٹو سگنیچر کوبرا کے ڈیزائن میں بھی کوبرا دکھائی دیتا ہے (فوٹو: ورٹو)

یہ بھی مہنگے ترین موبائلز کی فہرست میں شامل ہے اور ایک محدود سیریز کا حصہ ہے۔ اس کی قیمت تین لاکھ 10 ہزار ڈالر ہے۔
فون پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے اور اس کے ڈیزائن میں ایک کوبرا بھی دکھائی دیتا ہے۔ اس فون میں 439 نیلم کے پیسز اور دو زمرد استعمال کیے گئے ہیں۔

شیئر: