Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دھندلی ویڈیو کال‘، گوگل پکسل 7 سیریز کے صارفین پریشان

گوگل میٹ سمیت دیگر ایپس پر ویڈیو کال کی کوالٹی اس قیمت میں ملنے والے بقیہ سمارٹ فونز کی نسبت خراب ہے۔ (فوٹو: بشکریہ سی این این)
سمارٹ فون برینڈ گوگل پکسل کے ماڈل 7 سیریز کی ویڈیو کال کی کوالٹی پر صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
ویب سائٹ گیجٹ 360 کے مطابق پکسل 7 کی ویڈیو کال کے دوران ویڈیو دھندلی نظر آنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
گوگل پکسل 7 کے صارفین کی جانب سے اس سے پہلے موبائل سیٹ میں خرابی کی شکایت دیکھنے میں آئیں تھیں اور اب صارفین ویڈیو کال کے دوران ویڈیو کی خراب کوالٹی کا شکوہ کر رہے ہیں۔
گوگل میٹ سمیت دیگر ایپس پر ویڈیو کال کی کوالٹی اس قیمت میں ملنے والے بقیہ سمارٹ فونز کی نسبت خراب ہے۔
سوشل نیوز ایگریگیٹر ریڈٹ پر ایک صارف نے کہا کہ انہیں پہلے لگا کہ گوگل میٹ کی ایپ میں کوئی مسئلہ ہے، جس کے بعد صارف نے پکسل تھری ایکس ایل اور آئی پیڈ پرو 2018 میں گوگل میٹ پر ویڈیو کال کر کے دیکھا تو وہاں اس کے مقابلے میں ویڈیو دیکھنے میں صاف اور تیز لگی۔
گوگل پکسل 7 سیریز کے درجنوں صارفین نے انسٹاگرام، وٹس ایپ، ٹیلی گرام اور گوگل کی اپنی ایپس پر ویڈیو کال کی کوالٹی ناقص ہونے کے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔
ایک صارف کے مطابق کسی بھی ایپ نے کیمرے کی اے پی آئی کو درست طریقے سے استعمال نہیں کیا جس کی وجہ سے کوالٹی ناقص ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سٹیون پیری نے گوگل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گوگل میٹ پر ویڈیو کال کے دوران میرے پکسل 7 پرو کا کیمرہ بہت دھندلا ہو جاتا ہے، کسی طرح سے اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟‘
خیال رہے گذشتہ سال دسمبر میں گوگل پکسل سیریز 7 کے صارفین کی جانب سے بیک کیمرے کے شیشے کے ٹوٹنے کی شکایات بھی کی گئی تھیں۔

شیئر: