Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سمارٹ فون کمپنی شیومی نے ایپل کو کیسے پیچھے چھوڑ دیا؟

کینالس کے ریسرچ مینیجر بین سٹینٹون کے مطابق شیومی فونز کی قیمت فروخت اپنے مقابل سام سنگ اور ایپل کی نسبت 40 سے 75 فیصد تک کم ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)
چین کی سمارٹ فون کمپنی شیومی کارپوریشن نے سال کی دوسری سہ ماہی میں ’ایپل‘ کو پیچھے چھوڑ کر مارکیٹ میں برتری حاصل کر لی ہے۔
ریسرچ کمپنی کینالس کے مطابق شیومی دنیا بھر میں سمارٹ فون کے 17 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جو کہ پچھلی سہ ماہی کی نسبت تین فیصد زیادہ ہے۔
رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں دنیا بھر میں سمارٹ فون کی ترسیل میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں سام سنگ الیکٹرانکس 19 فیصد کے ساتھ پہلے جبکہ ایپل 14 فیصد حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
کینالس کے ریسرچ مینیجر بین سٹینٹون کے مطابق شیومی فونز کی قیمت فروخت اپنے مقابل سام سنگ اور ایپل کی نسبت 40 سے 75 فیصد تک کم ہے۔ انہو ں نے مزید کیا کہ ’اس برس شیومی کی ترجیح اپنی اعلیٰ قسم کی ڈیوائسز کی فروخت کو بڑھانا ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں شیومی کمپنی کی لاطینی امریکا میں ترسیل میں 300 فیصد، افریقہ میں 150 فیصد جبکہ مغربی یورپ میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: