Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں عارضی رمضان مارکیٹ کے لیے پرمٹ کا اجرا

بلدیہ کی ٹیمیں عارضی دکانوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں عارضی دکانوں کے لیے جگہ الاٹ کرنے کا آغاز کردیا گیاہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کا کہناہے کہ مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں اورزائرین کوعارضی دکاندارمعیاری اشیا پیش کریں۔
کھانے پینے کی اشیا کا لین دین حفظان صحت کے ضوابط کے مطابق ہو، معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔ اس حوالے سے بلدیہ کی ٹیمیں بھی عارضی دکانوں پرفروخت کی جانے والی اشیا کی مسلسل نگرانی کرتی رہیں گی۔
میونسپلٹی نے توجہ دلائی ہے کہ رمضان المبارک میں عارضی دکانوں کےلیے جگہوں کوالاٹ کرنے کے لیے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ 15 مارچ 2023 درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگا۔

شیئر: