Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی چینی صدر شی جِن پنگ کو نئی صدارتی مدت کےلیے مبارکباد

ذمہ داری کی ادائیگی میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے چینی صدر شی جِن پنگ کو نئی صدارتی مدت کے لیے مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس ہی اے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغم میں کہا کہ’ نئی صدارتی مدت کے لیے منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد  دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے‘۔
انہوں نے ذمہ داری کی ادائیگی میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات اور چین کے دوست عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اچھے جذبات کا بھی اظہار کیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس موقع ہر دونوں ملکوں اور ان کے دوست عوام کو جوڑنے والے منفرد تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ زندگی کے تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات کے فروغ  اور استحکام کے لیے کوشاں رہیں گے‘۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو شی جِن پنگ تیسری مرتبہ پانچ سال کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
چین کی پارلیمان نے شی جِن پنگ کو تیسری مرتبہ صدر منتخب کیا ہے۔

شیئر: