Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین میں سعودی سفیر ھیفا الجدیع نے اسناد سفارت پیش کردیں

یورپی یونین میں سفیر اور یورپی اٹامک انرجی سوسائٹی میں سعودی مشن کی نئی سربراہ ھیفا بنت عبدالرحمن بن محمد الجدیع نے بدھ کو یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے چیف آف پروٹوکول کو اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ھیفا بنت عبدالرحمن اسناد سفارت کی کاپی پیش کرتے ہوئے سعود ی عرب اور یورپی یونین کے  درمیان مشترکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط  پر استوار کرنے اور انہیں مستحکم بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔
ھیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع کون ہیں؟
ھیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع کولمبیا یونیورسٹی سے مذاکرات اور تنازعات کے موضوع پر ماسٹرز ہیں۔ وہ بین الاقوامی تعلقات پر بھی ماسٹرز ڈگری رکھتی ہیں جبکہ سراکوس یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن بھی کر رکھی ہے۔
اپنی عملی زندگی کے آغاز میں بین الاقوامی تعلقات سٹریٹجک کمپنیوں اور رابطہ جات پر توجہ مرکوز کی۔ وزارت سیاحت اور وزارت خارجہ میں مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات کے طور پر بھی کام کیا۔ 
ھیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں ہیڈ آف پبلک ڈپلومیسی کی حیثیت سے بھی فرائض نبھا چکی ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں کئی سال خدمات انجام دیں۔
یورپی یونین میں سفیر کے طور پر تعیناتی قبل سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ میں (ایس آر ایم جی تھنک) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہی تھیں۔ 

شیئر: