Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو چینی بینک سے 50 کروڑ ڈالر مل گئے ہیں: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کےلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک کو جمعے کو چینی بینک سے 50 کروڑ ڈالر مل گئے ہیں جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کے لیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے جانب سے 50 کروڑ ڈالر فنڈز جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کےلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

شیئر: