Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں دراندزوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پر شہری گرفتار

دراندازوں میں گیارہ کا تعلق یمن، تین کا ایتھوپیا اور ایک کا صومالیہ سے ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنری القنفذہ میں پولیس نے 16 درانداروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ایک سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’دراندازوں میں گیارہ کا تعلق یمن، تین کا ایتھوپیا اور ایک کا صومالیہ سے ہے‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ’ دراندازوں کے قبضے سے نشہ آور گولیاں بھی ملی ہیں۔ دراندازوں اور ان کے سہولت کار شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔
مکہ ریجن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’ جو شخص دراندازی میں تعاون کرے گا یا دراندازوں کو سفر، رہائش یا ایسی کوئی سہولت فراہم کرے گا اسے پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
’سفرمیں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائشی مکان ضبط کرلیا جائے گا جبکہ سہولت کار کی تشہیر بھی ہوگی‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ دراندازی اور دراندازوں کی مدد سنگین جرائم میں سے ایک ہے۔ اس کے خاتمے میں تعاون ہر شہری اور مقیم غیر ملکی کی ذمہ داری ہے‘۔

شیئر: