Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد کے لاوڈ سپیکر کا استعمال، وزارت اسلامی امور کی وضاحت

مساجد کے لاوڈ سپیکر صرف اذان اور تکبیر کےلیے استعمال کیے جائیں (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ’سعودی عرب میں فجر، مغرب اورعشا کی نمازوں میں لاوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں، پابندی برقرار ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے یہ اطلاعات درست نہیں جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ فجر، مغرب اور عشا کی نمازوں میں مساجد کے بیرونی لاوڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ’وزارت اسلامی امور نے مملکت بھر کی مساجد کو تحریری طور پر ہدایت کی ہے کہ مساجد کے لاوڈ سپیکر صرف اذان اور تکبیر کےلیے استعمال کیے جائیں اور ان کی آواز کا لیول ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو۔ تمام مساجد اس ہدادیت کی پابند ہیں‘۔
ترجمان نے مزید کہا کہ’ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سرزنش ہوگی۔ وزارت کے انسپکڑ پابندی کو یقینی بنانے کے لیے مساجد کے دورے کررہے ہیں‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’نمازوں کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے، اس حوالے سے بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں‘۔

شیئر: