Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ کتاب میلے میں سعودی وزارت اسلامی امور کا سٹال توجہ کا مرکز

’سٹال میں مکہ مکرمہ اور مدینہ کے تاریخ پر مشتمل مختلف دستاویزات اور نوادرات کی نمائش کی جارہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قاہرہ میں منعقد بین الاقوامی کتاب میلے میں سعودی وزارت اسلامی امور کا سٹال وزٹروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے اسلامی تاریخ و ثقافت کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ کے تاریخ پر مشتمل مختلف دستاویزات اور نوادرات کی نمائش کر رکھی ہے۔
وزارت کے سٹال میں حرمین شریفین کے توسیعی مراحل کے علاوہ قرآن مجید کی طباعت اورغلاف کعبہ تیار کرنے کے مراحل کا تصویری خاکہ بھی پیش کر رکھا ہے۔
کتاب میلے میں اسلامی وزارت اسلامی امور کے سٹال کا بنیادی مقصد حرمین شریفین سمیت اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں سعودی عرب کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
کتاب میلے کے وزٹرجہاں کتابوں کی نمائش میں دلچسپی لے رہے ہیں وہاں وزارت کے سٹال پر جاکر اسلامی تاریخ میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

شیئر: