Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں دفاتر کے اوقات، اقامے کی سہ ماہی تجدید اور ریاض ایئر سمیت گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں

مساجد کے لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور تکبیر کے لیے استعمال ہوں گے۔ (فائل فوٹو: سبق)
گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں اقامے کی تجدید، ریاض ایئر لائنز کا قیام، صحرائی پھل کی کھیپ کی واپسی، سعودی انجینیئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ پاکستانیوں اور مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے حوالے سے حکام کی وضاحت قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

اقامہ کی سہ ماہی تجدید کی سہولت ختم کردی گئی ہے؟

  سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق  مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
سائق خاص(فیملی ڈرائیور) کے ویزے پرموجود ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹرپراقامہ کی تجدید کےحوالے سے دریافت کیا کہ ’ اقامہ کی سہ ماہی تجدید کےلیے فیس 150 ریال جمع کرائی ہے مگرابشرپلیٹ فارم فیس قبول نہیں کررہا بلکہ ناقص فیس لکھا ہوا آرہا ہے کیا سہ ماہی تجدید کی سہولت ختم کردی گئی ہے؟‘
مزید پڑھیں

موجودہ ریاض ایئرپورٹ کی سالانہ گنجائش ساڑھے تین کروڑ مسافروں کی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی ولی عہد کا نئی قومی ایئرلائن ’ریاض ایئر‘ کے قیام کا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو نئی قومی ایئرلائن ’ریاض ایئر‘ کے قیام کا اعلان کر دیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئی ایئرلائن ’ریاض ایئر‘ مکمل طور پر سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہوگی۔
نئی ایئرلائن سعودی دارالحکومت ریاض کو دنیا کے لیے گزر گاہ اور عالمی تجارت، سیاحت اور ٹرانسپورٹیشن کا منزل بنانے کی کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں

صحرائی خود رو پھل الفقع ایک طرح سے موسمی جنگلی کھمبی ہے۔ (فوٹو: سبق)

سعودی عرب میں 12 ہزار کلو فقع کی کھیپ واپس کردی گئی

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فقع نامی صحرائی پھل کی بڑی کھیپ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کھیپ الحدیثہ سرحدی چوکی کے ذریعہ داخل ہورہی تھی جس میں 12 ہزار238 کلو فقع پھل تھا۔
خیال رہے کہ صحرائی خود رو پھل الفقع ایک طرح سے موسمی جنگلی کھمبی ہے جسے سعودی عرب میں موسم سرما میں شوق سے کھایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں

کونسل میں رجسٹرڈ سعودی ماہرین کا تناسب 35.58 فیصد رہا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی انجینیئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد کیا ہے؟

سعودی انجینیئرنگ کونسل کا کہنا ہے کہ اب تک چار لاکھ 27 ہزار 208 انجینیئرز اور ٹیکنیشنز کونسل میں رجسٹر ہوئے ہیں۔
انجینیئرنگ کونسل نے الاقتصادیہ کو رجسٹرڈ فنی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ سعودی ماہرین کا تناسب دیگر سے زیادہ ہے جوکہ 35.58 فیصد ہے۔
مصری ماہرین 22.01 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈیا جس کا تناسب 21.45 فیصد ہے تیسرے نمبر پر ہے۔
 انجینیئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ انجینیئرز اور فنی ماہرین میں پاکستانی چوتھے نمبرپر ہیں جو 13.48 فیصد جبکہ فلپائن کے ماہرین کا تناسب 7.48 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں

مساجد کے لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور تکبیر کے لیے استعمال ہوں گے۔ (فائل فوٹو: سبق)

مساجد کے لاوڈ سپیکر کا استعمال، وزارت اسلامی امور کی وضاحت

سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ’سعودی عرب میں فجر، مغرب اورعشا کی نمازوں میں لاوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں، پابندی برقرار ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے یہ اطلاعات درست نہیں جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ فجر، مغرب اور عشا کی نمازوں میں مساجد کے بیرونی لاوڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے‘۔
مزید پڑھیں

دفاتر میں کام صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔ (فائل فوٹو: اخبار 24)

’رمضان میں دفاتر کے اوقات کار صرف پانچ گھنٹے ہوں گے‘

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’رمضان میں دفاتر کے اوقات کار صرف پانچ گھنٹے ہوں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’دفاتر میں کام صبح نو بجے شروع ہوگا اور سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گا‘۔
مزید پڑھیں

شیئر: