Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انجینیئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد کیا ہے؟

کونسل میں رجسٹرڈ سعودی ماہرین کا تناسب 35.58 فیصد ہے۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی انجینیئرنگ کونسل کا کہنا ہے کہ اب تک چار لاکھ 27 ہزار 208 انجینیئرز اور ٹیکنیشنز کونسل میں رجسٹر ہوئے ہیں۔ 
انجینیئرنگ کونسل نے الاقتصادیہ کو رجسٹرڈ فنی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ سعودی ماہرین کا تناسب دیگر سے زیادہ ہے جوکہ 35.58 فیصد ہے۔
مصری ماہرین 22.01 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈیا جس کا تناسب 21.45 فیصد ہے تیسرے نمبر پر ہے۔
 انجینیئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ انجینیئرز اور فنی ماہرین میں پاکستانی چوتھے نمبرپر ہیں جو 13.48 فیصد جبکہ فلپائن کے ماہرین کا تناسب 7.48 فیصد ہے۔ 
انجینیئرنگ کونسل کا کہنا ہے کہ کونسل کی ٹیمیں مملکت کے تمام ریجنز میں مختلف اوقات میں دورے کرتی ہیں تاکہ پیشہ ورانہ قابلیت کے حوالے سے کونسل کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ 
کونسل کی جانب سے مختلف ورکشاپس کا بھی وقتاً فوقتاً انتظام کیا جاتا ہے تاکہ انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو کونسل میں رجسٹر ہونے کی اہمیت و افادیت سے روشناس کرایا جا سکے۔ 

شیئر: