Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے منگل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی

’یکم شعبان 21 فروری کو تھا جس کے اعتبار سے منگل 21 مارچ کو 29 شعبان مانا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی سپریم کورٹ نے منگل کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’رویت ہلال کی مقامی کمیٹیاں رصد گاہوں میں چاند دیکھنے کی کوشش کریں‘۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ’بروز منگل 21 مارچ کو ام القری کلینڈر کے مطابق 29 شعبان ہے‘۔
’یکم شعبان 21 فروری کو تھا جس کے اعتبار سے منگل 21 مارچ کو 29 شعبان مانا جائے گا‘۔
’اس اعتبار سے اور سنت پر عمل کرتے ہوئے اس روز چاند دیکھنے کی اپیل کی جاتی ہے‘۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ دن جس کسی نے بھی چاند دیکھا تو وہ  قریب ترین عدالت میں اپنی گواہی کااندراج کرائے‘۔

شیئر: