Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 20 مارچ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پانچ دنوں میں ڈالر کی مجموعی قیمت میں 1 روپے 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ (فوٹو: سٹیسٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 284.03روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 1 روپے 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.61، اماراتی درہم 77.33، بحرینی دینار 753.08، عمانی ریال 737.85، کویتی دینار 926.29 اور قطری ریال کی قیمت  77.60 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283.8 اور قیمت فروخت 284.1 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید  74.98  اور قیمت فروخت 75.12 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.22 اور قیمت فروخت 77.35 روپے رہی۔
 

شیئر: