Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.67 ریال رہی ہے( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 21 مارچ  2023 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.67 ریال رہی جو پیر کو کاروبار کے اختتام پر 208.35 ریال میں دستیاب تھا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 238.48 ریال، 22 قیراط 218.61 اور18 قیراط 178.86 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ 
مملکت میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,014.36 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,110.28 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,302.13 میں دستیاب رہی۔

شیئر: