Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان کے دوران اشیائے ضرورت وافر مقدار میں دستیاب

نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تفتیشی ٹیمیں کردار ادا کریں گی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور زائرین کو اطمینان دلایا ہے کہ’ رمضان کے حوالے سے مارکیٹوں میں کھانے پینے کی تمام مطلوبہ اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں۔ صارفین کسی خدشے یا تشویش میں مبتلا نہ ہوں‘۔
سرکاری خبررساں اداے ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’رمضان کے دوران  کھانے پینے کا سامان خصوصا رمضان میں استعمال ہونے والی اشیا کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تفتیشی ٹیمیں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ مملکت کے بازاروں اور گوداموں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے‘۔
’نرخوں میں کسی بھی اضافے کو روکنےکے لیے سامان کی طلب اور رسد پر اثرانداز سرگرمیوں کو باریکی سے دیکھا جارہا ہے۔  تاجروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ صارفین کے تحفظ کے لیے مقررہ قوانین کی پابندی کرائی جارہی ہے‘۔ 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ رمضان کے  دورن مملکت میں مطلوبہ سامان وافر مقدار میں موجود رہے گا۔ اس امر کو یقیی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے‘۔ 

شیئر: