’توکلنا‘ ایپ میں ملازمت کی تفصیلات
سعودی آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے کہا ہے کہ توکلنا ایپ استعمال کرنے والے اپنی ملازمت کی معلومات اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں
سعودی آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی’سدایا‘ کے ترجمان ماجد الشھری نے کہا ہے کہ بہت سارا سرکاری ڈیٹا اصلاح طلب ہے اور اسے اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’120‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد الشہری نے مزید کہا کہ توکلنا ایپ کے ذریعے نجی اور سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے اپنی ملازمت کے کوائف اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔
الشھری نے توجہ دلائی کہ ہمیں اب تک دس ہزار سے زیادہ درخواستیں ڈیٹا کے بارے میں مل چکی ہیں۔ ان کا جائزہ لینے کے لیے پچاس لاکھ سے زیادہ ای آٖپریشن کیے گئے ہیں۔