Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الفجیرہ اور راس الخیمہ میں حادثات، ایشیائی شہری اور خاتون ہلاک 

 ریاست الفجیرہ میں گاڑی دیوار اور کھجور کے درخت سے ٹکرا گئی ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ اور راس الخیمہ میں ٹریفک حادثات کےدوران اماراتی خاتون اور ایشیائی شہری کی ہلاکت ہوئی ہے۔
 ریاست الفجیرہ میں النخیل سٹریٹ پر حادثے میں 26 سالہ اماراتی خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔
الامارات الیوم کے مطابق الفجیرہ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر کرنل صالح الظنحانی نے بتایا کہ گاڑی اچانک ٹریک سے ہٹ گئی تھی۔ پہلے سڑک کے کنارے کھجور کے درخت اور پھر گھر کی دیوار سے ٹکرا گئی۔
صالح الظنحانی نے کہا کہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرخاتون کو بڑی مشکل سے گاڑی سے نکالا گیا۔ ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ 
الفجیرہ پولیس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش اور خراب موسم کے دوران داخلی اور خارجی سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کا اہتمام کریں۔
ریاست راس الخیمہ میں ایشیائی شہری بائیسکل سے ایسی جگہ سے گزر رہا تھا جو پیدل چلنے والوں کے لیے مختص نہیں تھی۔ اسے پہلے ایک عرب شہری نے گاڑی سے ٹکر ماری پھر خلیجی شہری کی گاڑی سے اس کی ٹکر ہوئی۔ ایشیائی شہری شدید زخمی ہوگیا۔ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ 
راس الخیمہ پبلک پراسیکیوشن نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ایشیائی شہری کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔  
عدالت نے دونوں پر 1500، 1500 درہم جرمانہ عائد کیا اور ایشیائی شہری کے وارثوں کو 66 ہزار 666 درہم دیت کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

شیئر: