Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افطار کافی سے نہیں، کھجور اور پانی سے کریں: طبی ماہر

کافی سے جسم میں خشکی پیداہوتی ہے جس کے اثرات نیند پرپڑتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
کینسرامراض کے ماہر اور پروفیسر ڈاکٹرفہد الخضیری نے کہا ہے کہ روزہ دارافطار کافی سے نہ کریں، روزہ کھلونے کے لیے پانی یا کھجوراستعمال کی جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر الخضیری نے ماہ صیام کے حوالے سے طبی نکتہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ روزہ افطار کرنے کے لیے سادہ پانی یا کسی بھی قسم کی کھجور استعمال کی جائے۔ 
الخضیری کا کہنا ہے کہ کافی پینے سے جسم میں خشکی پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کیفین جسم کے سیال مادوں کے ایک بڑے حصے کو جذب کرلیتی ہے اور پیشاب کے راستے اسے خارج کردیتی ہے۔ 

کافی افطاری کے کچھ  دیربعد استعمال کی جا سکتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

الخضیری نے توجہ دلائی کہ کافی پینے سے دماغ کے بعض خلیات  فعال ہوجاتے ہیں جس سے نیند متاثر ہوتی ہے۔
خاص طور پروہ افراد جونماز فجر کے بعد سونے کے عادی ہوتے ہیں انہیں رات 10 بجے کے بعد کافی پینے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس کی وجہ سے نیند نہیں آتی۔ قہوہ یا کافی پینے کا بہترین وقت افطار کے بعد سے لے کر رات دس بجے تک کا ہے۔

شیئر: