Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچیوں میں رمضان کے دوران قدیم طرز کی ’جلابیہ‘ مقبول

جلابیہ ایک رنگ کی اور دو رنگ کی کڑھائی والی بھی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں اس سال رمضان کے دوران سعودی بچیاں پرانے طرز کے  وہ ملبوسات پسند کررہی ہیں جو ماضی میں عام تھے۔ یہ ملبوسات گہرے رنگوں کے اور کڑھائی سے آراستہ ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق عرعر شہر میں رمضان کے دوران سعودی بچیاں کڑھی ہوئی زرق برق جلابیہ بڑے شوق سے استعمال کررہی ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران اس قسم کی جلابیہ (میکسی) بزرگ خواتین پہنتی تھیں۔ 
سعودی ماؤں کا کہنا ہے کہ  بچیاں ان دنوں نئے فیشن کے مقابلے میں قدیم طرز کی جلابیہ کو ترجیح دے رہی ہیں۔ بچیاں اس قسم کی جلابیہ پہن کر خوشی محسوس کرتی ہیں اور اس کا اظہار بھی کررہی ہیں۔


سعودی بچیاں جلابیہ پہن کر خوشی کا اظہار بھی کررہی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

عرعر شہر میں جلابیہ فروخت کرنے والی دکانوں کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد پر پرانے طرزکی جلابیہ، سوٹ بہت زیادہ مقبول ہیں۔
بچیاں ضد کرکے جلابیاں خرید رہی ہیں۔ یہ کئی طرز کی ہیں ان میں سے بعض ایک رنگ کی اور دو رنگ کی کڑھائی والی بھی ہیں۔ دونوں طرح کی پسند کی جارہی ہیں۔

شیئر: