Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں ملبوسات اور جوتوں کی خریداری پر 1.4 ارب ریال خرچ 

اخراجات اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں 4.3 فیصد زیادہ ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے17 سے 23 اپریل 2022 کے دوران ایک ہفتے میں مملکت بھر میں اخراجات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ساما نے بیان میں کہا کہ ’گزشتہ ہفتے کے دوران 112.4 ملین آپریشنز کے ذریعے 10.4 ارب ریال خرچ کیے گئےجو اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں 4.3 فیصد زیادہ ہیں‘۔
صارفین نے ملبوسات اور جوتوں پر 1.4 ارب ریال خرچ کیے جو اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
ساما  نے رپورٹ میں کہا کہ کھانے پینے کی اشیا پر 1.3 ارب ریال، مختلف اشیا اور سہولتوں پر 1.05 ارب ریال  خرچ کیے گئے۔
ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر 1.04 ارب ریال، صحت پر 718.85 ملین ریال، ٹرانسپورٹ پر 608.36 ملین ریال، پٹرول سٹیشنوں پر595.05 ملین ریال، زیورات پر 343.24 ملین ریال، ہوٹلوں پر 343.12 ملین ریال خرچ ہوئے ہیں۔ 
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’صارفین نے تعمیرات اور تعمیراتی سامان پر300.47 ملین ریال، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں پر252.61 ملین ریال، الیکٹرانک اور بجلی کے آلات کی خریداری پر 226.50 ملین ریال، مواصلات پر 104.71 ملین ریال، تعلیم پر 740.9 ہزار ریال اورعمومی فوائد پر 690.8 ہزار ریال کے اخراجات کیے ہیں‘۔

شیئر: