Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ملازمت کے بجائے کاروبار کریں‘ اونٹوں کے سعودی  قصاب کا مشورہ

محمد العنزان کا کہنا ہے کہ وہ چالیس برس سے اونٹ ذبح کرنے کا کام کررہے ہیں( فوٹو: عاجل)
سعودی دارلحکومت ریاض میں اونٹوں کے قصاب محمد العنزان نے مشورہ دیا ہے کہ ’لوگ ملازمت کے بجائے کاروبار کریں۔ کاروبار میں ایک ہزار ملازمتوں سے کہیں زیادہ کا منافع ملتا ہے‘۔ 
العربیہ  چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد العنزان نے کہا کہ ’چالیس برس سے اونٹ ذبح کرنے اور اس کے گوشت کا کام کررہا ہوں۔  یہ پیشہ ورثے میں ملا ہے۔ اب اپنے  بیٹے کو بھی اونٹ ذبح کرنے کا طریقہ سکھا دیا ہے‘۔
سعودی قصاب نے کہا کہ ’کاروبار میں سب  سے اہم امانت داری اور صاف گوئی ہے، یہی کاروبار میں کامیابی کی ضمانت ہے‘۔ 
محمد العنزان نے بتایا کہ’ وہ روزانہ 20 سے 25 اونٹ ذبح کرکے ان کا گوشت فروخت کرتا ہے۔ گاہکوں کی تعداد کو دیکھ کر تعداد میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ ان کے گاہگوں میں معروف سعودی کھلاڑی بھی شامل ہیں‘۔

شیئر: