Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں جعلی ڈاکٹر گرفتار، ’کھچڑی کی دکان پر ملازم تھا‘

پولیس جعل ساز سے تحقیقات کررہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مصری حکام نے قاہرہ کی مشرقی کمشنری السویس میں پھیپھڑے، الوپیشیا اور گھٹنوں کی بیماریوں کا علاج کرنے والے ہیلتھ  سینٹر کے نام نہاد ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ہیلتھ سینٹر  چلانے والا السویس میں کھچڑی پکوان کے ریستوران کا عام کارکن تھا۔ مصر میں جگہ جگہ ’کشری‘ ریستوران کھلے ہوئے ہیں۔
مصری ’کشری‘ برصغیر کے معروف پکوان کھچڑی سے ملتی جلتی ڈش ہے۔ اس میں پیاز کا بگھار لگایا جاتا ہے اور گاہکوں کو ان کے ذوق کے لحاظ سے پانی میں ملی ہوئی پسی سرخ مرچ کی چٹنی کی بوتل بھی پیش کی جاتی ہے۔
مصری شہری ہیلتھ سینٹر قائم کر کے لوگوں کو بتایا کہ وہ پھیپھڑوں اور گھٹنوں کے علاج کا ماہر ہے۔ 
اس نے فیس بک پر ہیلتھ سینٹر کا پیج بھی بنایا ہوا تھا جس میں وہ ڈاکٹر بنا بیٹھا ہے اور اس کے سامنے ایک ہڈیوں کا ڈھانچہ رکھا ہے اور گلے میں سٹیتھسکوپ بھی ڈالا ہوا ہے۔ 
السویس شہر میں ڈاکٹروں کی یونین نے وضاحتی بیان میں کہا کہ نام نہاد ہیلتھ سینٹر کے مالک بہروپیے نے کوئی ڈگری حاصل نہیں کی اس کے پاس اس قسم کا سینٹر چلانے کے لیے کوئی پرمٹ بھی نہیں ہے۔ 
مصری حکام کا کہنا ہے کہ السویس کے محکمہ صحت سے رابطہ کر کے مذکورہ ہیلتھ سینٹر اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ 

شیئر: