Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹی20: پاکستان کی جیت کے باوجود سیریز افغانستان کے نام

سیریز میں عماد وسیم قومی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز  کے آخری میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔
تاہم آخری میچ میں پاکستان کی فتح کے باوجود افغانستان نے سیریز اپنے نام کر لیا۔ 
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ افغانستان نے پاکستان کو ٹی20 سیریز میں ہرا دیا ہے۔ 
پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 21، رحمان اللہ گرباز نے 18 اور محمد نبی 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 
پاکستان کی جانب سے احسان اللہ اور شاداب خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کی پہلی وکٹ 35 رنز بنانے کے بعد گری۔ رحمن اللہ گرباز 18 رنز بنا کر احسان اللہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ان کے بعد صدیق اللہ اٹل صرف 11 رنز ہی بنا سکے اور محمد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
ابراہیم زردان کریز پر قدم جما بھی نہ پائے تھے کہ شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، جبکہ محمد نبی 17 رنز کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور کریم جنت صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
عثمان غنی 15 رنز بنا سکے اور شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ مجیب الرحمن صفر پر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے مقرررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 49، افتخار احمد نے 31 اور شاداب خان نے 28 اور عبداللہ شفیق نے 23 رنز بنائے۔ 
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حارث اور صائم ایوب نے کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب محمد حارث ایک رنز کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ 28 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری جب طیب طاہر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو تیسرا نقصان عبد اللہ شفیق کی صورت میں ہوا جب وہ 23 رنز بنا کر 63 رنز کی مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب 49 رنز بنا کر کریم جنت کی گیند پر اس وقت کیچ آؤٹ ہوئے جب پاکستان کا مجوعی سکور 108 رنز تھا۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 123 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب عماد وسیم 13 رنز بناکر مجیت الرحمان کی گیند پر کریم جنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 161 کے سکور پر گری جب افتخار احمد 31 رنز بنا کر فضل الحق فاروقی کی گیند پر راشد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو ساتواں نقصان شاداب خان کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 19 ویں اوور میں 28 رنز کے انفرادی سکور پر فرید خان کی گیند پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے دو، فضل الحق فاروقی نے ایک، محمد نبی نے ایک، فرید احمد نے ایک راشد خان نے ایک اور کریم جنت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تین ٹی20 میچز کی سیریز میں افغانستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پہلے دو میچز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی۔
پہلے ٹی20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں صرف 92 رنز ہی بنا سکی تھی۔
اس کے بعد دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد مقررہ اوورز میں ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔
اس سیریز میں عماد وسیم 82 رنز کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔

سیریز میں عماد وسیم 82 رنز کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ (فوٹو: پی سی بی)

اُن کے علاوہ کوئی بھی بیٹر دو میچز میں مجموعی طور پر 50 رنز تک نہیں بنا سکا۔ بولرز کی بات کی جائے تو اس میں بھی گرین شرٹس کے بولرز کی کارکردگی مایوس کُن رہی ہے۔
فاسٹ بولر احسان اللہ کے علاوہ کوئی بھی بولر ابھی تک دونوں میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
پہلے میچ میں اپنے ٹی20 ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے اب تک دونوں میچز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
اس سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان کو آرام کا موقع دیا تھا جس کے باعث ٹیم کی کپتانی آل راؤںڈر شاداب خان کر رہے ہیں۔
واضح رہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑیوں صائم ایوب، زمان خان، طیب طاہر اور احسان اللہ نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔
پاکستان کا سکواڈ:
شاداب خان (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، عبد اللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان، احسان اللہ، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم۔

افغانستان کا سکواڈ:

راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گُرباز، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللہ اتل، نجیب اللہ زدران، افسر ززئی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، فرید احمد، فضل حق فاروقی، نوین الحق۔

شیئر: