Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفانی بیٹنگ، جنوبی افریقہ کا پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ

259 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کے بیٹرز ویسٹ انڈین بولرز پر ٹوٹ پڑے (فوٹو: آئی سی سی)
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
اتوار کو سینچورین میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ میں دونوں ٹیموں کے بیٹرز کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ دیکھنے میں آئی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنا ڈالے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 118، کائل میئرز نے 51 اور روماریو شیفررڈ نے 41 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے مارکو یانسین نے تین اور وین پارنیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
259 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کے بیٹرز بھی ویسٹ انڈین بولرز پر ٹوٹ پڑے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک اور رِیزا ہینڈرکس نے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے چھ اوورز میں ہی بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 102 رنز بنا دیے۔
جنوبی افریقہ کا پاور پلے میں 102 رنز بنانا دنیائے کرکٹ میں نیا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈٰیز کے پاس تھا جس نے 2021 میں کولیج میں سری لنکا کے خلاف ٹی20 کرکٹ میں پاور پلے میں 98 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کے بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے 15 گیندوں پر ففٹی رنز سکور کیے اور پھر 44 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 100 رنز سکور کیے۔
 

شیئر: