Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گھریلو ملازمین کی اقامہ فیس قسطوں میں ادا کی جاسکتی ہے؟ 

گھریلو ملازمین کی اقامہ فیس قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت نہیں ہے(فوٹو: ایس پی اےا)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے گھریلو عملے کی اقامہ فیس قسطوں میں ادا کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابشر پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ’گھریلو ملازمین کی اقامہ فیس قسطوں میں ادا نہیں کی جاسکتی‘۔ 
ایک مقامی شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا  ’کیا وہ گھریلو ملازمین کی چھ ماہ کی اقامہ فیس ادا کرسکتا ہے؟ ۔اس نے اب تک اپنے گھریلو ملازم کے اقامے کی توسیع نہیں کرائی ہے‘۔ 
ابشر پلیٹ فارم کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ ’گھریلو ملازمین کی اقامہ فیس قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت نہیں ہے۔ ایک سال کی فیس یکمشت ادا کرنا ہوگی‘۔
یاد رہے کہ غیرملکی کارکنان کے ورک پرمٹ س منسلک اقاموں کے اجرا اور تجدید کی فیس قسطوں میں ادا کی جاسکتی ہے کم از کم تین ماہ کی ایک بار ادا کرنا ہوگی۔ اس سے گھریلو ملازم اور جوان کے دائرے میں آتے ہیں مستثنی ہیں۔ 

شیئر: