Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واپس نہ آنے والے گھریلو ملازمین کی جگہ نیا ویزا نکلوایا جا سکتا ہے؟

 30 روز بعد ابشر کے ذریعے پہلا ویزا ختم کرایا جاسکتا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری ویزے) پر جاکر واپس نہ آنے والے گھریلو عملے کو ریکارڈ سے خارج کرنے کا آن لائن طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ محکمہ پاسپورٹ سے مقامی شہری نے استفسار کیا تھا کہ’ گھریلو ملازمہ تھی۔ خروج و عودہ ویزے پر وطن گئی تھی۔ واپس نہیں آئی۔ اس کی جگہ نیا ویزا جاری کرانا چاہتا ہوں لیکن قانونی رکاوٹ یہ ہے کہ خروج وعودہ کی خلاف ورزی کرنے والی گھریلو ملازمہ اب تک سسٹم کے تحت میری کفالت میں ہے۔ اس مسئلے کا حل کیا ہے‘؟۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے استفسار کے جواب میں بتایا کہ ’اگر گھریلو ملازمین میں سے کوئی ایک خروج و وعودہ ویزے پر مملکت سے باہرجائے اور اس کے ویزے کی آخری میعاد پر چھ ماہ گزر چکے ہوں تو ایسی صورت میں اس کی جگہ آن لائن دوسرا ویزا نکلوایا جاسکتا ہے۔‘ 
محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ ’خروج و عودہ ویزے کی میعاد ختم ہونےکے 30 روز بعد ابشر کے ذریعے آن لائن بھی پہلا ویزا ختم کرایا جاسکتا ہے‘۔ 

شیئر: