Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں غیر ملکی گھریلو ملازمین 32 لاکھ سے زیادہ،17 لاکھ ڈرائیور

2021 کے دوران 8 لاکھ 2 ہزار ویزے جاری کیے گئے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں گھریلو پیشوں پر کام کرنے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں 17 لاکھ گھریلو ڈرائیور ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران 9 گھریلو پیشوں پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی تعداد 32 لاکھ  58 ہزار 368 تک پہنچ گئی۔
ان میں سے 24 لاکھ 46 ہزار 355 مرد اور 8 لاکھ 12 ہزار 13 خواتین ملازمائیں ہیں۔ ڈرائیور کے پیشے پر کام کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 41 ہزار 343 ہے۔ ان میں سے 17 لاکھ 41 ہزار197 ہزار مرد ہیں اور 146 خواتین ڈرائیور ہیں۔ 
چھ گھریلو پیشوں پر کام کرنے والے مردوں میں ڈرائیور سرفہرست ہیں جبکہ خواتین میں 3 گھریلو پیشوں پر کام کرنے والی سرفہرست ہیں۔
غیرملکی جن گھریلو پیشوں پر کام کررہے ہیں ان میں ہاؤس مینجرز کی تعداد دو ہزار 480 ہے، ان میں سے ایک ہزار 399 مرد اور ایک ہزار81 خواتین ہیں۔ گھروں میں صفائی کارکنان کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 282 ہے ان میں 6 لاکھ  24 ہزار 120 مرد اور 8 لاکھ ایک ہزار 162 خواتین ہیں۔
گھروں میں ٹیوشن ٹیچرز اور بچوں کی آیاؤں کی تعداد چار ہزار 565  ہے ان میں سے 25 مرد اور چار ہزار 540 خواتین ہیں۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ 2021 کے دوران 8 لاکھ 2 ہزار 74 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

شیئر: