Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کئی علاقے جمعرات سے پیر تک بارش اور گرد آلود ہواوں کی زد میں

50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ’ جمعرات 30 مارچ سے پیر تک مملکت کے بیشتر علاقوں منیں موسم غیرمستحکم رہنے کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور سیلاب کے خطرات ہیں‘۔ 
اخبار 24  کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’عسیر، باحہ، جازان اور نجران میں جمعرات سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ السلیل اور وادی الدواسر کمشنریوں میں جمعرات اور جمعے کو بارش متوقع ہے‘۔
’ ریاض ریجن کی بیشتر کمشنریوں اور مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف مقامات پر سنیچر اور اتوار کو گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوگی جبکہ جمعرات اور جمعے  کو حائل، القصیم، ریاض، الشرقیہ کی بیشتر کمشنریوں اور رفحا کمشنریاں غیر مستحکم موسم کی زد میں رہیں گی‘۔
قومی مرکزنے بیان میں کہا کہ ’جمعرات سے تبوک، مکہ مکرمہ، حائل، حدود شمالیہ، الجوف، ریاض، القصیم اور الشرقیہ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔ان کی فی گھنٹہ رفتار 50 کلو میٹر سے زیادہ ہوگی۔ گردو غبار کے باعث حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سنیچر تک تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ میں درجہ حرارت 2 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہے گا‘۔ 

شیئر: