Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میرا خواب پورا ہوگیا،خوشی کی کوئی انتہا نہیں‘

عمرہ انتظامات پر سعودی عرب حکومت شکریے کی مستحق ہے (فوٹو: سکرین شاٹ الاخباریہ)
سعودی عرب میں مراکش سے عمرے کے لیے  آنے والی زائر خاتون نے کہا ہے کہ’ خانہ کعبہ پر نظر پڑتے ہی زارو قطار رونے لگی۔ میرا خواب پورا ہوگیا، میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مراکشی خاتون کا کہنا تھا کہ اللہ کے گھر کے دیدار کا خواب میرا تھا جسے میرے بھائی نے پوراکرایا۔ یہ کہتے ہوئے وہ زارو قطار رونے لگی۔
 زائر خاتون نے کہاکہ ’عمرہ انتظامات پر سعودی عرب حکومت شکریے کی مستحق ہے۔ یہاں کسی قسم  کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی‘۔
’سیکیورٹی فورس کے اہلکار زائرین کے امن و سلامتی اور آرام و راحت کے  لیے ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں‘۔

شیئر: