Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ترجمہ کے فاتحین کا اعلان

فاتحین کا انتخاب ایونٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں کلچر، فزکس اور ڈیٹا مائننگ کے بارے میں کتابوں کے مترجمین نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ترجمہ کے ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس سال کی تقریب 2021 میں شائع شدہ کاموں کا احاطہ کرتی ہے۔ تقریب کی چھ کیٹیگریز تھیں اور فاتحین کا انتخاب ایونٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے کیا ہے۔
فلپ ڈیسکولا کی فرانسیسی کتاب ’بیونڈ نیچر اینڈ کلچر‘ کو عز الدین خطابی ریفی کے ترجمہ کو ہیومینٹیز کی کیٹیگری میں عربی میں ترجمہ کیے گئے کاموں کے لیے ایوارڈ ملا۔
اسے عبد النورالحرکی نے اپنے ’ڈیٹا مائننگ فار دی سوشل سائنسز: این انٹروڈکشن‘ کے ترجمہ کے لیے شیئر کیا تھا جو پال ایٹ ویل، ڈیوڈ موناگھن اور ڈیرن کوانگ نے اصل میں انگریزی میں شائع کیا تھا۔
اداروں کے لیے ایوارڈ اوبیکان کمپنی کے شعبہ اشاعت و ترجمہ اور العربی پبلشنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کو دیا گیا۔
ورک ان نیچرل سائنسز کے عربی ترجمے کی گیٹیگری میں بھی دو فاتحین تھے۔ ڈاکٹر سوزان حسن الصواف اور ڈاکٹر لیلیٰ صالح با بصیل نے پال ڈیوڈ واٹس کی کتاب ’فزکس ان بائیولوجی اینڈ میڈیسن‘ کے ترجمے جبکہ یحییٰ خلیف اورعبداللطیف الشحیل نے بیرینڈ سمتھ، جیفری اے رایمر اور کیرٹس ایم اوڈینبرگ کی ’انٹروڈکشن ٹو کاربن کیپچر اینڈ سیکویسٹریشن‘ کے ترجمے پر فاتح قرار پائے۔  
ترجمہ میں انفرادی کوششوں کی کیٹیگری میں تین ایوارڈز سعودی عرب سے حمزہ قبلان المزینی، ازبکستان سے مرتضی سیدوماروف اور مصری جرمن شہریت رکھنے والے سمیر مینا مسعود گریس کو دیے گئے۔
ججوں نے عربی سے دوسری زبانوں میں ترجمہ شدہ ہیومینٹیز اور نیچرل سائنسز کے بارے میں کتابوں کے لیے باقی دو کیٹیگریز میں ایوارڈز روکنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر: