Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 10 اپریل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2روپے 44 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 287.09 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کے اختتام پر روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 284.65 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پیر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.52 اماراتی درہم 78.17، بحرینی دینار 761.48، عمانی ریال 745.73، کویتی دینار  935.71 اور قطری ریال کی قیمت  78.54 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 288.25 اور قیمت فروخت  291 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76.2 اور قیمت فروخت 77جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78.2اور قیمت فروخت  79روپے رہی۔

شیئر: