Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے میں تاریخ پیدائش غلط درج ہے، کیسے درست کرائیں؟

کمرشل شعبے کے کارکنوں کے لیے ضوابط مختلف ہوتے ہیں( فوٹو: ٹوئٹر جوازات)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے قوانین کے تحت غیرملکی کارکنوں کے اقاموں کی تجدید اوراجرا کے مراحل کوآسان بنایا گیا ہے۔
مملکت میں مقیم غیرملکی کارکنوں کو بنیادی طورپردوکیٹگریز میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں کمرشل کارکن اور انفرادی ویزوں پرمقیم غیرملکی شامل ہیں۔
کمرشل شعبے سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے لیے ضوابط مختلف ہوتے ہیں جبکہ انفرادی ویزوں پرمقیم کارکنوں کے لیے قوانین مختلف ہیں۔
 جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’اقامہ میں تاریخ پیدائش غلط درج ہوگئی ہے، جوازات کے دفتر  نے کفیل کے پاس جانے کو کہا۔ غلط تاریخ پیدائش سے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ابشربھی نہیں بنایا جاسکا۔ مملکت آئے ہوئے ابھی کچھ ہی دن ہوئے ہیں؟‘۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’قانون کے مملکت میں مقیم غیرملکی کارکن اپنے رہائشی پرمٹ (اقامہ) میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا درستگی کے لیے براہ راست جوازات کے دفتر سے رجوع نہیں کرسکتے‘۔ 
’اقامہ میں تاریخ پیدائش درست کرانے کے لیے کارکن کا کفیل یا اس کی جانب سے مقررکردہ نمائندہ جس کے پاس کفیل کی جانب سے باقاعدہ مصدقہ اتھارٹی لیٹرہو وہی جوازات سے رجوع کرنے کا اہل ہے‘۔
 کفیل کو چاہئے کہ وہ قریبی جوازات کے کسی بھی دفترسے وقت حاصل کرے اورمقررہ وقت پرجوازات کے دفترمیں جائے جہاں کارکن کا اقامہ اورپاسپورٹ (اصل ) اہلکارکوپیش کرے۔ جوازات میں موجود درخواست فارم بھی پاسپورٹ اوراقامہ کے ساتھ منسلک کیاجائے۔
جوازات کا اہلکاراقامہ میں کارکن کی تاریخ پیدائش پاسپورٹ کے مطابق درست کرکے دوسرا اقامہ کارڈ جاری کردے گا جس کے بعد ابشراکاونٹ کوایکیٹوکرلیا جائے۔

 درخواست فارم بھی پاسپورٹ اوراقامہ کے ساتھ منسلک کیاجائے(فوٹو: ٹوئٹر جوازات)

 جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’اہلیہ ملٹی انٹری وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم ہیں، مجھے ضروری کام کے سلسلے میں دس دن کےلیے مملکت سے باہرجانا ہے۔ اس صورت میں اہلیہ کو بھی ساتھ لے جانا ضروری ہے یا وہ یہاں رہ سکتی ہیں؟‘۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ وزٹ ویزے پرآنے والے اس وقت تک مملکت میں رہ سکتے ہیں جب تک ان کا ویزا کارآمد ہو‘۔ 
واضح رہے جو اقامہ ہولڈر اپنے اہل خانہ میں سے کسی کا وزٹ ویزا جاری کراتے ہیں اگرانہیں ہنگامی بنیاد پرجانا پڑے اوران کے عزیز جو وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم ہوں انہیں کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں ہوتا۔
وزٹ ویزا جس کے نام سے جاری کیا گیا ہے اس کا اقامہ بھی کارآمد ہے اس سے قطع نظرکہ وہ خروج عودہ پرمملکت سے باہرجائے۔ 

شیئر: