Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں رواں برس افراط زرمیں کمی

مارچ 2023 کے دوران افراط زر میں 2.7 فیصد کمی ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مارچ  2022 کے مقابلے میں مارچ 2023 کے دوران افراط زر میں 2.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جو فروری کے مقابلے میں کم ترین سطح ہے جس میں افراط زر کی شرح  3.0 فیصد تھی۔ 
عکاظ اخبارکے مطابق محکمہ شماریات نے مارچ  2023 کے دوران ہول سیل کے نرخوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران افراط زر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے  دوران مملکت میں افراط زر میں ٹھہراؤ رہا۔
جنوری میں افراط زر کی شرح 3.4 فیصد رہی جبکہ فروری میں 3.0 اور مارچ 2023 میں 2.7 فیصد افراط زر ریکارڈ کی گئی۔ 
محکمہ شماریات نے توجہ دلائی ہے کہ فیول کے نرخوں کی انتہائی حد شاہی فرمان سے متعین کردینے کی وجہ سے افراط زر میں استحکام آیا۔ 
یاد رہے کہ معقول یا متوازن افراط زر کسی بھی ملک میں آسکتا ہے۔ البتہ غیرمتوازن طریقے سے افراط زر میں اضافہ معیشت کے حوالے سے منفی بات سمجھی جاتی ہے جو ملک میں کساد بازاری کا پتہ دیتی ہے۔  

شیئر: