Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: مختلف جرائم میں ایک غیرملکی اور تین سعودی گرفتار

سب کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی سیکیورٹی حکام نے طبرجل میں ہموطن کو لوٹنے والے بنگلہ دیشی اور ریاض میں لوٹ مار کرنے والے  تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق ریاض پولیس نے سیکیورٹی فورس کا روپ دھار کر لوٹ مار کرنے والے  تین سعودیوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار بنگلہ دیشی نے 36 ہزار پانچسو ریال لوٹے تھے۔ (فوٹو عاجل)

محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’لوٹ مار کرنے والے مقامی  شہریوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
دوسری جانب الجوف ریجن کی کمشنری طبرجل پولیس نے کہا ہے کہ ’ایک بنگلہ  دیشی نے اپنے ہموطن سے  36500 ریال لوٹ لیے تھے۔ واردات کرنےوالے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی  گئی‘۔
محکمہ امن عامہ  کا کہنا ہے کہ ’بنگلہ دیشی کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: