Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسزمیں نمایاں کمی ،صحتیابی میں اضافہ

کورونا سے گزشتہ ایک روز میں 149 افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 87 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد اب تک 8 لاکھ 39 ہزار 219 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا وائرس سےگزشتہ ایک روز میں 149 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 8 لاکھ 26 ہزار 150 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی 9 ہزار641 ہوگئی ہے۔
مملکت کے مختلف علاقوں میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 3 ہزار428 ہے جبکہ اب تک کورونا سے بچاو کےلیے 6 کروڑ 95 لاکھ 52 ہزار 944 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

شیئر: