Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ:  ماہ رمضان میں 55 ہزار زائرین کوطبی خدمات کی فراہمی

49 عمرہ زائرین کی اینجوپلاسٹی جبکہ ایک کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد نبوی الشریف کے سیزنل صحت مرکز سے 55 ہزار سے زائد زائرین مختلف نوعیت کی صحت خدمات سے مستفیض ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی الشریف کے بیرونی صحن میں قائم سیزنل صحت مرکز سے رمضان المبارک کے دوران بڑی تعداد میں زائرین کومختلف نوعیت کی صحت خدمات مہیا کی گئیں۔
سیزنل صحت مراکز مسجد نبوی الشریف کے مختلف سمتوں میں قائم ہیں جہاں بیرون اوراندرون مملکت سے آنے والے زائرین کوجملہ صحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
سیزنل صحت مرکز کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ الحرم ہسپتال سے 10 ہزار 797 جبکہ الصافیہ صحت مرکز میں 15 ہزار40 افراد کو صحت خدمات فراہم کی گئیں۔
مسجد نبوی کے مشرقی سمت میں باب جبریل پرقائم صحت مرکز جو کہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے سے 1240 زائرین مستفیض ہوئے ۔
مدینہ منورہ حرمین ریلوے اسٹیشن پرموجد صحت مرکز سے رمضان المبارک کے دوران 1791 زائرین کوطبی خدمات فراہم کی گیں۔
شہزادہ محمد بن عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پرموجود طبی مرکز سے 24 ہزار680 افراد نے رمضان المبارک کے دوران رجوع کیا۔
صحت مراکز میں موجود ایمبولینس سروس سے 1431 زائرین مستفیض ہوئے جنہیں صحت مراکز سے مختلف بڑے ہسپتالوں میں ایمبولینسز کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں 49 عمرہ زائرین کی اینجوپلاسٹی کی گئی جبکہ ایک زائرکی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جو کامیاب رہی۔
 
 

شیئر: