Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیرملکیوں کے لیے گرین اقامہ کی شرائط کیا؟

گرین اقامہ ابتدائی طورپر پانچ برس کےلیے جاری کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 متحدہ عرب امارات کی جانب سے غیرملکیوں کے لیے ’گرین اقامہ ‘ کی شرائط اورطریقہ کارکا تفصیلی اعلان کیا گیا ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق حکومت نے توجہ دلائی ہے کہ ’گرین اقامہ‘ 5 برس کےلیے جاری کیاجاتا ہے جس میں اقامہ ہولڈرکواسپانسریا میزبان کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ گرین اقامہ آزاد یا نجی کاروبارکرنے والوں اورہنرمندوں کو دیا جاتا ہے۔ آزاد کاروبار کے خواہشمند افراد کو گرین اقامہ ویزہ حاصل کرنے کےلیے مقررہ شرائط پورا کرنا ہوں گی۔
آزاد ورک پرمٹ ، یہ وزارت افرادی قوت کی جانب  سے جاری کیاجاتا ہے۔ خواہشمند کی کم از کم تعلیم بی اے یا مساوی ہو، امیدوار کی آمدنی 3 لاکھ 60 ہزار درھم سالانہ ہو اور اس حوالے سے گزشتہ دوبرسوں کا ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔
ہنرمندوں کوگرین اقامہ کےلیے ویزہ مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا پردیا جائے گا جن میں ملازمت کے مؤثر معاہدے کے تحت ورک پرمٹ ہولڈرہونا ضروری ہے۔
ہنرمند اقامہ حاصل کرنے کےلیے بھی کم از کم تعلیم بی اے یا مساوی ضروری ہے جبکہ ماہانہ آمدنی 15 ہزار درھم ہونی چاہیے۔
نجی کاروبار کے خواہشمندوں کے لیے بھی آزاد کاروبار کےلیے گرین اقامہ کی مقررہ شرائط کوپورا کرنا ہوگا۔
گرین اقامہ کی توسیع کے حوالے سے اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ 5 برس کی مدت پوری ہونے پرمزید 5 برس کےلیے توسیع کرائی جاسکتی ہے۔

شیئر: