Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبد الرحمن بن عبد اللہ انتقال کر گئے

’نماز جنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں ادا کی گئی ہے اور تدفین ریاض میں ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شہزادہ عبد الرحمن بن عبد اللہ بن عبد الرحمن آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے متوفی کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’متوفی کی نماز جنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں ادا کی گئی ہے اور تدفین ریاض میں ہوئی ہے‘۔
ایوان شاہی نے متوفی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی ہے۔
 

شیئر: