Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں  جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ

ایک اونس سونے کی قیمت  7513 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 27 اپریل 2023 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ 
الیوم اخبار کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ عالمی مارکیٹ کے نرخوں کے نتیجے میں بڑھے ہیں۔ 
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.57 ریال تک پہنچ گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت  211.38 ریال ریکارڈ  کی گئی۔ 
سعودی عرب میں  18 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت  181.18 ریال رہی اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  140.92 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 12 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  120.79 ریال رہی۔ 
سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت  7513 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط کی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت  1691 ریال رہی۔ 
عاجل اور سبق ویب سائٹس کے مطابق سونے کے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی بتائی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: